کاشتکاروں اور کاشتکاری سے وابستہ لوگوں کی سہولت اولین مقصد ہے ڈپٹی کمشنرصبا اصغر علی

Published on July 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

ریو نیو عوامی خدمت کچہری کے انعقاد کے موقع پر سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری
اوکاڑہ(یواین پی) پنجاب حکومت ہر شعبہ میں روائتی طریقہ کار سے ہٹ کر جدید سائنسی اصولوں پر مبنی طرز عمل سے بنیادی تبدیلیوں کی خواہاں ہے محکمہ مال سے لوگوں کے معاملات کی احسن انداز میں جلد حل کرنے کے لئے ہر ماہ ریو نیو عوامی خدمت کچہریاں بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا بنیادی مقصد ریونیو سے جڑے معاملات کے سلسلہ میں لوگوں کے مسائل کا موقع پر حل ہے کاشتکاروں اور کاشتکاری سے وابستہ لوگوں کی سہولت اولین مقصد ہے پنجاب حکومت لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے اور ریو نیو عوامی خدمت کچہریاں تسلسل سے جاری رہیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرصبا اصغر علی نے تحصیلدار آفس میں ہر ماہ کی یکم تاریخ کو ہونے والی ریو نیو عوامی خدمت کچہری کے انعقاد کے موقع پر سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر احمد سعید منج سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میںریو نیو سے متعلقہ معاملات کے میرٹ پر حل ،ڈومیسائل کے اجراء،معائنہ ریکارڈ،انکم سرٹیفیکٹ ،رجسٹری انتقالات کا اندراج ، فرد کا اجراءاور درستگی ریکارڈ کے معاملات فوری حل کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ہفتوں اور مہینوں میں ہونے والے ریونیو سے متعلقہ کام اب گھنٹوں میں ہو رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہیں۔انہوں نے محکمہ مال کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں ریڈ ٹیپ ازم کو فوراََ ختم کریں اور لوگوں کے لئے سہولت پیدا کریں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes