ڈی پی اووہاڑی عمر سعید ملک کی ممبران اسمبلی اور ضلع کے سرکاری اداروں کے سربراہان کو بریفنگ

Published on April 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

وہاڑی(یواین پی) ایم این ایس سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت محکمہ پولیس میں عوام دوست رویہ کو فروغ دینے اور پولیس کے بنیادی ڈھانچے کو دور حاضر کے تقاصوں سے ہم آہنگ کرنے کے اقدامات کررہی ہے اس سلسلہ میں ضلعی سطح پر ڈی پی او وہاڑی کی ذاتی کاوشیں لائق تحسین ہیں یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈی پی او عمر سعید ملک نے ممبران اسمبلی اور ضلع کے سرکاری اداروں کے سربراہان کو امن و امان میں بہتری کے لیے اقدامات بارے بریفنگ دی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی ، ایم این ایز چودھری نذیر احمد ارائیں ،سید ساجد مہدی سلیم ،طاہر اقبال چودھری،ایم پی ایز میاں محمد ثاقب خورشید، میاں عرفان دولتانہ ، چودھری محمد یوسف کسیلیہ،شمیلہ اسلم ، فرح منظور خان کے علاوہ ایڈیشل ڈپٹی کمشنر ریوینیو خضر حیات، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خضر حیات بھٹی ، ایس این اے شیخ خرم سلیم ،ڈی ایس پی صدر سرکل وہاڑی عمران رشید اور مختلف سرکاری اداروں کے ضلعی سربراہان شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے سعید احمد خان منیس نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال دیگر صوبوں کی نسبت بہت بہتر ہے تاہم وزیر اعلی پنجاب پولیس میں نمایاں تبدیلی کے لیے متعدد اصلاحات کی منظوری دے چکے ہیں اور پولیس کو غیر جانبدار بنانے کے لیے بھرتیوں میں میرٹ پالیسی پر سختی سے عمل کیاجارہا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق پولیس کو عوام دوست بنانے کے لیے پولیس ملازمین کے کام کرنے اور رہنے کی جگہ اعلی معیار کا بنایا جا رہا ہے اور ان کی عزت نفس کو بحال یا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ کانسٹیبل کی حد تک خرابیوں کی شرح نہایت کم ہے اصل خرابیاں اے ایس آئی ، ایس آئی اور انسپکٹر کے عہدوں سے جڑی ہیں ایس ایچ اوز کی تعیناتی سفارش کی بجائے میرٹ پر کرنے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے کمیونٹی پالیسنگ کے تحت اچھی شہرت کے حامل شہریوں کو مدد گار کے طور پر رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے جنہیں باقاعدہ چھان بین کے بعد کارڈ جاری کئے جارہے ہیں آئی ٹی سنٹر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے تمام تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کر کے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں حوالات کو بھی سی سی ٹی ووی کیمروں سے مانیٹر کیا جا رہا ہے کریمینل ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم قائم کیا گیا ہے ویمن ہیلپ ڈیسک ، پولیس ویلفیئر ڈیسک قائم کئے گئے ہیں پولیس کے نظام میں او ایس آ ئی ، محرر،ریڈر دفاترختم کئے جا رہے ہیں ایف آئی آر، روزنامچہ کا نظام کمپویٹرائزڈ کیا جارہا ہے غرض1861 ؁ء کے پولیس نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے ذریعے تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں اس حوالہ سے وہاڑی ضلع صوبہ بھر میں نمایاں ہے سائل پر تفتیش کے اخراجات کا بوجھ ہٹانے کے لیے انویسٹی گیشن کے شعبہ کو تفتیش کے اخراجات دینے کا آغاز کیا گیا ہے گاڑیوں کی ورکشاپ قائم کی جا رہی ہے تاکہ پولیس گاڑی کی خرابی کی شکایات کو ختم کیا جا سکے پولیس ملازمین ، پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز ، سرکاری اداروں کے سیکیورٹی گارڈز کو فائرنگ کی تربیت دینے کے لیے پولیس فائرنگ رینج قائم کی گئی ہے جہاں پسٹل اور سب مشین گن سے فائر کی تربیت دی جا سکے گی ضلعی سطح پر پولیس میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا گیا ہے پولیس کانسٹیبلان کے لیے اعلی معیار کا حامل میس قائم کیا گیا ہے عمر سعید ملک نے بتایا کہ ڈی پی او او ر کانسٹیبل کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنے کے لیے تمام کانسٹیبلان سے فردا فردا مل کر انہیں اپنائیت کا احساس دلاکر ان کی عزت نفس کو تحفظ دیا گیا ہے اور پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی کا عملی نمونہ پیش کے لیے وزیر اعلی پنجاب کے ویژن پر عمل درآمد جاری ہے اجلاس میں ممبران سمبلی نے پولیس کی مختلف خامیوں اور مختلف نوعیت کے جرائم اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کی نشاندہی کی جبکہ وہاڑی ضلع میں ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کی تجویز دی ممبران سمبلی نے پولیس اصلاحات سے متعلق ڈی پی او عمر سعید ملک کے اقدامات کر سراہا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题