پی ایس ایل؛ افتتاحی میچ آئی ایل ٹی 20 فائنل سے متصادم

Published on January 15, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

لاہور(یو این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پی ایس ایل کا شیڈول جاری ہوتے ہی اہم مسئلہ سامنے آگیا۔متحدہ عرب امارات کی (آئی ایل ٹی) لیگ کے فائنل کا دن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متصادم ہوگیا، قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی سمیت 5 کرکٹرز یواے ای میں شیڈول ایونٹ کا حصہ ہیں۔قومی ٹیم کے 5 کھلاڑیوں میں سے 4 پلئیرز ایک ہی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ کئی غیرملکی پلیئرز کے بھی دونوں ایونٹس میں معاہدے ہیں جنہیں کنٹریکٹ شرائط لیگز میں شرکت کا فیصلہ کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا آغاز 17 فروری سے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes