بہاولنگر سب سے زیادہ کپاس پیدا کرنے والا ضلع بن گیا

Published on April 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments


  لاہور(یو این پی)ملکی تاریخ میں پہلی بار ضلع بہاولنگر پاکستان بھر میں سب سے زیادہ کپاس پیدا کرنے والا ضلع بن گیا، اس سے پہلے ضلع رحیم یار خان کو یہ اعزاز حاصل تھا، جو اب گنے کی کاشت میں اضافے کے باعث پیچھے رہ گیا ۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین احسان الحق نے یوا ین پی سے گفتگو میں کہا کہ رواں برس بہاولنگر میں سب سے زیادہ کپاس 12 لاکھ 55 ہزار 150 بیلز پیدا ہوئیں اور دوسرے نمبر پر ضلع سانگھڑ میں کپاس کی پیداوار 12 لاکھ 30 ہزار 910 بیلز ریکارڈ کی گئی ہیں ۔کاٹن جنرز کے مطابق ضلع رحیم یار خان اور ضلع سانگھڑ میں پہلے سب سے زیادہ کپاس پیدا ہوتی تھی، لیکن وہاں اب گنے کی ریکارڈ کاشت کے باعث کپاس کی کاشت میں غیر معمولی کمی واقع ہو چکی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes