فٹ بال ٹیم کی0-12 سے بدترین شکست ، پولیس نے کوچ اور کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا

Published on April 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

  میڈریڈ(یو این پی ) ہسپانوی ٹیم ایلڈین کی بارسلونا کی بی ٹیم کے 0-12 سکی بدترین شکست کے بعد پولیس نے میچ فکسنگ کے شبے میں کوچ اور 2 کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ کلب کے صدر ڈیوڈ ایگوئلر نے پولیس اور ہسپانوی فٹبال حکام کو کوچ اور ٹیم کے کھلاڑیوں کی مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں اطلاع دی۔ یو این پی کے مطابق پولیس نے ایلڈن ٹیم کے کوچ اور2کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کے شعبے میں گرفتار کر لیا۔ٹیم کو بارسلونا کی بی ٹیم سے 0-12 سے بدترین شکست ہوئی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلڈین کے اٹلی سے تعلق رکھنے والے کوچ فلیپو ڈی پیرو کے ساتھ ساتھ2 کھلاڑیوں اور کلب کو چلانے والے اطالوی سرمایہ دار کو بھی گرفتار کر کے ان سے سوالات کیے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog