خراب ٹرانسفارمر تبدیل نہ ہونے کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

Published on June 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

تھانے کے سامنے دھرنا، ٹائز نذر آتش کرکے سیپکو حکام کیخلاف شدید نعرے بازی
نوشہرو فیروز (یواین پی)خراب ٹرانسفارمر تبدیل نہ ہونے کیخلاف علاقہ مکینوں کا تھانے کے سامنے دھرنا، ٹائز نذر آتش کرکے سیپکو حکام کیخلاف شدید نعرے بازیمحراب پورنیوٹاو¿ن میں منی فلور مل چوک والا 200کے وی کا جلا ہوا ٹرانسفارمر تبدیل نہ ہونے کیخلاف علاقہ مکینوں نے پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا دیا اور ٹائز نذر آتش کرکے سیپکو حکام کیخلاف شدید نعرے بازی کی احتجاج کی قیادت کونسلر راشد کمبوہ، عابد طور، جاوید اعوان، ظفر اعوان، افتخار آرائیں و دیگر نے کی مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایس ڈی او سیپکو سب ڈویژن محراب پور ٹرانسفارمر بنوانے کیلئے 50 ہزار کا مطالبہ کررہا ہے جبکہ رمضان شریف میں 6روزے کو جب ٹرانسفارمر جلا تھا تو علاقہ مکینوں نے بنوانے کیلئے پچاس ہزار چندہ اکٹھا کرکے دیا تھا اور 27 ویں روزے کو ٹرانسفارمر لگنے کے بعد اگلے روز دوبارہ جل گیا تھا اس کے بعد بھی 2 بار معزز شخصیات نے تعاون کیا اور 2 بارجلے ہوئے ٹرانسفارمر کو بنوایا گیا مگر ٹرانسفارمر لگاتے ہی ایک یا دون دن میں دوبارہ جل جاتا ہے اور سیپکو والے دوبارہ بھتہ کا مطالبہ کرنے لگتے ہیں صارفین بار بار کہا ں سے چندہ دیں اب چوتھی بار ٹرانسفارمر کئی دن سے جلا ہوا ہے مگر سیپکو حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی جبکہ علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات سامنا ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ علاقہ کا آپریشن کرکے واپڈااہلکاروں کی جانب سے منتھلی کے عیوض لگائے گئے ناجائز کنیکشن منقطع کرکے اس بار نیا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے مظاہرین نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں اے سی سیپکو نے منی فلور والے علاقہ کے دورے کے دوران صارفین کی شکایات پر ایس ڈی او کو ہدایات دی تھیں کہ یہاں فوری طور پر نیا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے مگر انکا وعدہ بھی وفا نہیں ہوسکا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme