رشی کپور آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کو دیکھنے کے خواہاں

Published on April 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

5
ممبئی(یو این پی) معروف بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے بھارتی حکام پر زور دیا ہے کہ آئندہ برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی شامل کریں، پاکستانی کھلاڑیوں نے آخری بار 2008ء میں آئی پی ایل میں حصہ لیا تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے افغانستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شمولیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ورلڈکلاس کھلاڑی ہیں ان کی شمولیت سے آئی پی ایل کی رونق دوبالا ہو جائے گی اسلئے میری متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ وہ دوبارہ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر غور کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes