نوشہرہ: جمعیت علمائے اسلام کے عالمی اجتماع کی تیاریاں مکمل

Published on April 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 863)      No Comments


نوشہرہ:(یوا ین پی) جمعیت علمائے اسلام کے صد سالہ یوم تاسیس کے موقع پر عالمی اجتماع کے انعقاد کے سلسلے میں کئے جانے والے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ ایک ہزار کنال پر مشتمل پنڈال سج گیا۔ اجتماع کیلئے قافلوں کی آمد کا سلسلہ آج سے شروع ہو گا۔ اجتماع میں شرکت کیلئے دیگر 52 ممالک کے وفود کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ پنڈال میں 30 لاکھ لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ جے یو آئی کے عالمی اجتماع میں آنے والے شرکاء کے لئے پانی، کینٹینز، سٹالز اور دیگر اشیاء کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ پنڈال میں مہمانان گرامی کی آمد کے لئے دو ہیلی پیڈز، ایک ہزار ڈاکٹرز، ایک لاکھ گاڑیوں کے لئے پارکنگ، 25 ہزار سکیورٹی رضاکاروں اور 13 سو پولیس اہلکاروں کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا اور فاٹا سے اجتماع میں 15 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان، پنجاب اور آزاد کشمیر کے قافلے آج روانہ ہو جائیں گے۔ عالمی اجتماع میں امام کعبہ شیخ صالح بھی شرکت کریں گے جن کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔ اجتماع میں وزیراعظم پاکستان کی آمد بھی متوقع ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes