کوٹ رادھا کشن ،صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے دعوے دھرے کے دھرے ،خاکروب اور دیگر عملہ کی من مرضیاں

Published on April 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

کوٹ رادھا کشن (یو این پی) صفائی ستھرائی میں بہتری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے افسران اپنے سرکاری دفاتر میں لفظی کارکردگی ظاہر کرنے نیا ریکارڈ قائم کر نے میں مصروف ۔ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے خاکروب اور دیگر عملہ اپنی مرضی سے کام کرنے لگے کوٹرادھا کشن محلہ ملک سرور سٹریٹ ، پاکستان سٹریٹ بُری طرح گندگی کی لپیٹ میں لوگوں کو شدید مشکلات سے دو چار کر دیا گیا متعلقہ افسران اپنے سرکاری دفاتر میں لفظی کارکردگی ظاہر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر نے میں مصر وف ہو کر رہ گئے تفصیلات کے مطابق کوٹرادھا کشن کے محلہ سرور سٹریٹ ، پاکستان سٹریٹ کی نالیوں میں کھڑے پانی سے اُٹھنے والی بدبو اور تعفن نے لوگوں کو موذی امراض کے ساتھ ساتھ سانس لینا دُشوار بنا کر رکھ دیا ہے جس پر چئیرمین میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ حکام خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے شہری ان افسران کی مبینہ غفلت کا رونا رورہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题