گردے کی پیشکش کرنے والوں میں زیادہ مسلمان ہیں، سشما سوراج

Published on November 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

03
نئی دہلی(یواین پی)بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہاہے کہ انھیں گردے کاعطیہ دینے کے خواہشمند پرستاروں کا تعلق کئی مذاہب سے ہے اور ان میں مسلمانوں کی تعدادسب سے زیادہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیاانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزنئی دہلی میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلیے داخل بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے بیان میں کہا کہ عطیہ میں دیے جانے والے گردے پرکسی بھی مذہب کا لیبل نہیں ہوتا۔سشما سوراج نے یہ بات اتر پردیش کے رہائشی بھارتی مسلمان مجیب انصاری کی طرف سے ٹوئٹر پر بھیجے پیغام کے جواب میں کہا جس میں کہا گیا تھا میں مسلمان ہوں اورایک گردہ عطیہ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ میری ماں کی طرح ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes