خان آف مردان یونس خان نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

Published on April 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments


کراچی (یوا ین پی) یونس خان نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا،پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو کچھ بھی ہوں اپنی فیملی کی وجہ سے ہوں ،مجھ پر بہت پریشرتھا،بہت سی کالز آرہی ہے،لوگ کہہ رہے تھے کہ آپ کوئی اعلان نہ کیجئے،دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد ریٹائر ہوجاؤں گا ، جتنی بھی کرکٹ کھیلی پاکستان کے لئے کھیلی،شائقین کرکٹ کے لئے ہروقت دستیاب ہوں ہمیشہ یہی کوشش رہی اپنی کارکردگی سے پاکستان کا نام روشن کروں،میری ریٹائرمنٹ کا یہ صیح وقت ہے،عزت کیساتھ رخصت ہو رہا ہوں،دعا ہے میری اچھی پرفارمنس سے پاکستان جیتے،پابندی نہ لگتی تو دو سال پہلے ریٹائر ہوجاتا،سرفراز ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لئے بہترین انتخاب ہیں،جارحانہ انداز کی وجہ سے جوغلطیاں ہوئیں نظرانداز کردیں۔خان آف مردان یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیریئر کی آخری سیریز کھیلیں گے،یونس کی موجودگی قومی بیٹنگ لائن کیلئے بڑا سہارا ثابت ہوتی رہی ہے،کالی آندھی کے دیس میں آخری سیریز کھیلنے والے مڈل آرڈر بلے باز کی کوشش ہو گی کہ اپنا کیریئر جیت کی راہ پر ختم کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题