پولیو ورکرز کی حفاظت کیلئے720پولیس افسران و اہلکاران تعینات کر کے فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دے دیاگیا

Published on January 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 727)      No Comments

po
قصور(یواین پی) موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلع قصور میں پولیو ورکرز کی حفاظت کیلئے720پولیس افسران و اہلکاران تعینات کر کے فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دے دیاگیاہے۔ضلع بھر کی 113یونین کونسلز میں 218پولیو ایریا انچارج ہیں جن کی1030پولیو موبائلز کام کر رہی ہیں جن کی حفاظت کیلئے 5ڈی ایس پی ،16انسپکٹر، 3سب انسپکٹر ،26ہیڈ کنسٹیبل ،410کنسٹیبل اور 260قومی رضاکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ہر موبائل ٹیمز کے ساتھ مسلح جوان موجود ہوگا ۔ڈی ایس پی صاحبان اپنے اپنے علاقہ کی سیچوایشن رپورٹ ہر دو گھنٹہ کے بعد جبکہ ایس ایچ او صاحبان ہر گھنٹہ کے بعد افسران کو نوٹ کروائیں گے ۔جن مقامات پر پولیو ورکرز کو ہراساں کیے جانے کا خدشہ ہے ان مقامات کی سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے افسران نشاندہی کریں گے جبکہ ایلیٹ فورس کے اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چاروں سرکلز میں الرٹ رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题