مردم شماری قومی فریضہ ہے عوام کو اس سلسلے میں سرکاری عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہئے،ایم اے تبسم

Published on April 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

لاہور(یواین پی)مردم شماری قومی فریضہ ہے عوام کو اس سلسلے میں سرکاری عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہئے مردم شماری کے عمل میں پاک فوج کی شمولیت مردم شماری کے مقاصد صیح معنوں میں حاصل ہوسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ورلڈرائٹرزآرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین ایم اے تبسم نے کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کا فرض ہے کہ وہ عملہ خانہ و مردم شماری کے ساتھ مکمل تعاون کریں، درست معلومات کی فراہمی دے کر مستقبل کی منصوبہ بندی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ مردم شماری کے دوران پاک فوج کا نمائندہ باوردی اور سول نمائندہ ادارہ شماریات کی سبز جیکٹ میں ملبوس ہوتا ہے، تسلی کے بعد عوام مردم شماری کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے درست معلومات فراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج وطن دشمنوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کرے، مردم شماری عملہ پر حملہ قابل مذمت ہے، اس میں بیرونی دشمنان کے ہاتھ ملوث ہونے کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes