وفاقی وزیر مملکت کے احکامات ردی کے ٹوکری میں ، حیسکو نے مکلی ہیڈ کواٹر اور ٹھٹھہ میں 8گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا

Published on April 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) وفاقی وزیر مملکت کے احکامات ردی کے ٹوکری میں ، حیسکو نے مکلی ہیڈ کواٹر اور ٹھٹھہ میں 8گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا،سیاسی،سماجی ،مذہنی جماعتوں اور شہریوں کا سخت ردِعمل،تفصیلات کے مطابق گذشتہ چند روز قبلوزیرِ مملکت عابد شیر علی کی مکلی سرکٹ ہاوس میں کھلی کچھری میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے احکامات حیسکو ٹھٹھہ نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دےْ،وزیرِ مملکت کے دورے کے چند روز بعد ہی ضلع ٹھٹھہ کے ہیڈکوٹر مکلی اور ٹھٹھہ شہر اسلام پور فیڈر کے لےْ حیسکو ٹھٹھہ نے 8گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا شہڈول جاری کردیا گیا ہے، جس پر سیاسی ،سماجی ،مذہبی تنظیموں کے رہنماوں اورشہریوں نے سخت لفظوں میں مذمت کی ہے اور اپنے خیالوں کا اظہار کرتے ہوےْ کہا کے وزیرِ مملکت پانی اور بجلی نے کھلی کچھڑی میں کم لوڈشیڈنگ کرنے کے احکامات جاری کےْ مگر حیسکو ٹھٹھہ نے ایکسین اور ایل ایس مکلی نے اپنی اجارداری کرتے ہوےْ آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کردی ہے جس میں رات کو چار گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ خطرناک ہے جس میں چوری ڈکیتی کے واقعات بھی رونماء ہوسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع کونسل ٹھٹھہ کی جھنگشاہی یوسی کی نشت پر الیکشن 13اپریل کو ہوگا
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ضلع کونسل ٹھٹھہ کی جھنگشاہی یوسی کی نشت پر الیکشن 13اپریل کو ہوگا،5پولنگ اسٹیشن قاےْم جس میں سے دو حساس قرار،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے، تفصیلات کے مطابق تقریباّ ایک سال قبل ہونے والی بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے غلام قادر پلیجو یوسی بھوہارہ اور یوسی جھنگشاہی سے کامیاب ہوےْ تھے انہوں نے یوسی جھنگشاہی کی سیٹ خالی کردی تھی اس سیٹ پر الیکشن کمیشن نے 13اپریل کوالیکشن کرانے کا اعلان کیا تھا اس سیٹ پر چےْرمین ضلع کونسل غلام قادر پلیجو کا بہنوئ حاجی غلام نبی پلیجو پیپلز پارٹی اور حاجی عبدالعلیم پلیجو مسلم لیگ ن کی جانب سے حصہ لے رہے ہیں ،الیکشن میں پانچ ہزار ووٹرز حق راےْ دہی استعمال کرینگے ،پانچ پولینگ اسٹیشنوں میں سے چےْرمین غلام قادر پلیجو کا گاوں مونگر خان پلیجو اور پراےْمری اسکول جھنگشاہی پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے ،اس نشست پر دو بدو مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题