کینیڈین وزیراعظم نے شامی مہاجرین کا ایئرپورٹ پر استقبال،دنیا کو امن اور محبت کا پیغام دیدیا

Published on December 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

333
اوٹاوا(یو این پی) یورپ میں تارکین وطن کا مسئلہ ایک بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے لیکن کینیڈا کے وزیر اعظم نے شامی مہاجرین کا ائیر پورٹ پر استقبال کر کے دنیا کو امن اور محبت کا پیغام دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسانی ہمدردی کی ایک تازہ مثال کینیڈا کے وزیر اعظم نے شامی مہاجرین کا ائیر پورٹ پر شاندار استقبال کر کے قائم کی۔ کینیڈا کا ایک فوجی طیارہ ایک سو تریسٹھ شامی مہاجرین کو لے کر ٹورانٹو پہنچا جہاں ائیر پورٹ پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے شامی مہاجرین کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہا انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ لے کہ کینیڈا کے عوام کے دل مہاجرین کے کھلے ہیں۔ شامی مہاجرین شاندار استقبال پر پھولے نہ سمائے کینیڈین وزیر اعظم نے بچوں کو پیار کیا اور مہاجرین سے خیریت دریافت کی۔ جسٹن ٹروڈو نے ٹویٹ پیغام میں مہاجرین کو مبارک باد دی اور کہا کہ انہوں نے کینیڈا کو عزت بخشی ہے۔ کینیڈا اگلے سال فروری تک پچیس ہزار مہاجرین کو پناہ دے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme