بھارت کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر خاموش نہیں بیٹھے گا پاکستان کو تیار رہنے کی ضرورت ہے،تجزیہ کار

Published on April 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments


کل بھوشن یادیو کی سزاء کا سیاسی اور سفارتی پہلو بھی ہے ، خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گا ،طلعت مسعود
کلبھوشن کو سزا موت دینے کے حکم کے بعد بھارت سے سخت رد عمل آئے گا ، کشیدگی مزید بڑھے گی ،امتیازعالم
بھارت میں میڈ یا اور سیاسی جماعتوں نے واویلا مچانا شروع کر دیا مگراس کاپاکستان پرکوئی اثرنہیں پڑے گا،حامدمیر
اسلام آباد (یو این پی) تجزیہ کارو ں نے کہاہے کہ بھارت اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر خاموش نہیں بیٹھے گا پاکستان کو تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ دفاعی تجزیہ کار طلعت مسعود نے کہا کہ کل بھوشن یادیو کو سزا ء موت کا فیصلہ قانونی لحاظ سے بالکل درست ہے مگر اس کا سیاسی اور سفارتی پہلو بھی ہے بھارت اپنی سزائے موت پر خاموش نہیں بیٹھے گا بلکہ اس کی کوشش ہو گی کہ کل بھوشن کو سزا نہ ہونے دے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اب یقیناًشور مچائے گا جس کیلئے پاکستان کو تیار رہنے کی ضرورت ہے اس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گا ۔ طلعت مسعود نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر پہلے سے ہی فائرنگ ہو رہی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہیں ۔پاکستان بہت دیر سے کوشش میں ہے اور دنیا کو کافی حد تک شواہد دکھانے میں بھی کامیاب رہا ہے ۔ تجزیہ کار امتیاز عالم نے کہا کہ کلبھوشن یادیو پر سنگین الزامات تھے جن کے تحت اسے سزا دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کلبھوشن یادیو کو سزا موت دینے کے حکم کے بعد بھارت اور پاکستان میں کشیدگی مزید بڑھے گی اور بھارت سے سخت رد عمل آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو جو لوگ مطلوب ہیں وہ انکا مطالبہ کرے گا اور اس کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا ۔ صحافی اور معروف اینکر پرسن حامد میر نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی سزا پر بھارت میں میڈ یا اور سیاسی جماعتوں نے واویلا مچانا شروع کر دیا ہے لیکن اس سے پاکستان پر کوئی اثر نہیں پڑتاکیونکہ پاکستان نے ایک دہشت گرد کو سزائے موت سنائی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ کلبھوشن یادیو نے پاکستان کے علاوہ ایران میں بھی نیٹ ورک بنا یا ہوا تھا جو ایک مغربی ملک کیلئے تھا ۔۔انہو ں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو سزا ئے موت دینے پر پاکستان کو دبا نہیں لینا چاہیے کیونکہ کلبھوشن یادیو کے خلاف بہت زیادہ ثبوت تھے ،وہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث تھا ۔انہوں نے بتا یا کہ کچھ دنوں پہلے ایرانی سفارتکاروں سے بات ہوئی تو انہوں نے بتا یا کلبھوشن یادیو ایران میں بھی ایک نیٹ ورک چلا رہا تھا ،ایران نے اس حوالے سے پاکستان سے بھی انفارمیشن شیئر کی ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبول بٹ اور افضل گرو جیسے فریڈ م فائٹرز کو پھانسیاں دیں لیکن اس سے کسی نے نہیں پوچھا ،پاکستان نے تو ایک دہشت گرد کو سزا دی ہے ۔ حامدمیرنے کہا کہ بھارت نے اجمل قصاب کو پکڑا جو کہ نان اسٹیٹ ایکٹر تھا لیکن پاکستان نے بھارت کے اسٹیٹ ایکٹر کو پکڑا جو کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث تھا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题