کرائے پر مکان کی رجسٹریشن کیلئے نئی ایپ متعارف

Published on April 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 677)      No Comments


کرایہ دار تھانے جانے کے بجائے گھر بیٹھے ہی اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے
اسلام آباد(یوا ین پی)پنجاب میں کرائے پر مکان لینے والوں کیلئے رجسٹریشن کیلئے نئی ایپ متعارف کرا دی گئی ہے عوام تھانے جانے کے بجائے گھر بیٹھے ہی اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے عوام کی سہولت کے لئے یہ ایپ متعارف کرائی ہے۔ اس کو ایپلی کیشن گوگل پلے سٹور سے ڈان لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ مکان لینے والوں کیلئے رجسٹریشن کیلئے نئی ایپ جلد پنجاب کے دوسرے بڑے شہروں جن میں راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان میں بھی متعارف کر وائی جا ئے گی۔لاہور میں ایپ کے بارے میں ایس ایس پی لاہور عمران یعقوب کے مطابق کرایہ دار تھانے کے بجائے اپنے گھر میں بیٹھ کر ہی رجسٹریشن کرا سکیں گے جبکہ کرایہ دار کو مکان حاصل کرنے کے بعد 15 یوم کے اندر اس ایپ کے ذریعے آن لائن فارم بھجوانا ہوگا۔ اس آسانی کے باوجود اگر کسی شخص نے رجسٹریشن نہ کروائی تو اس کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے دوسری طرف وفاقی دارلحکو مت اسلام آباد میں بھی کرائے پر مکان کی رجسٹریشن کیلئے نئی ایپ متعارف کر وائی جا رہی ہے اور اس ضمن میں وزارت داخلہ نادارا اور پولیس مل کر کام کر رہی ہیں رپورٹس کے مطابق اس پر جلد کا م مکمل کر لیا جا ئے گا میڈیا رپورٹس کے مطابق تاہم اس حوالے سے کو ئی ٹھوس پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes