پختونوں کے شناختی کارڈز بلاک ہونے پر اے این پی کا کل بھوک ہڑتال کا اعلان

Published on April 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments


 پشاور(یو این پی)بھانہ ماڑی پشاور میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار پختون دشمنی پر اتر آئے ہیں، پورے پاکستان میں ساڑھے چار لاکھ پختونوں کے شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ہیں، بلاک شناختی کارڈز کے مسئلے پر کل سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی بھوک ہڑتال کریں گئے اور ہمارا احتجاج پی ٹی آئی کی طرح ڈانس اور ڈی جے نہیں ہو گا۔فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے حوالے سے اسفند یار ولی خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے فاٹا کے معاملے پر لالی پاپ دے دیا، وزیر اعظم فاٹا کے انضمام میں سنجیدہ نہیں ہیں۔اسفند یار ولی کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ دوبارہ پاک افغان مذاکرات شروع ہو رہے ہیں، پرامن اور ترقی یافتہ افغانستان اور پاکستان کے بغیر مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme