تونائی بحران اتنی جلدی ختم ہونے والا نہیں چوہدری شیر علی

Published on July 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

nn
ٹیکسلا(یو این پی /ڈاکٹر سید صابر علی )پنجاب کے صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ تونائی بحران اتنی جلدی ختم ہونے والا نہیں،نئے پروجیکٹس کو آپریشنل کرنے کے لئے کم از کم تیس ماہ درکار ہونگے ،حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے بار ہزار میگا واٹ منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے،ڈسٹری بیوشن سسٹم پرانا ہوچکا اسے اپ گریٹ کرنے، سسٹم میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ لین لاسز اور بجلی چوری کے واقعات کو کنٹرول کی ضروروت ہے،گرمی کی شدت اور ڈیماند سپلائی میں اضافہ کے علاوہ گرڈ میں خرابی ، پاور سٹیشن میں فالٹ آنے کی وجہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہوجاتا ہے، سستے بازار میں چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو موثر بنانے کے لئے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ، سستے بازار کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو اشیاء خوردونوش سستے داموں فروخت کرنا ہے تاکہ عوام سستے بازاروں سے مکمل طور پر مستفید ہوسکیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں ٹیکسلا میں لگے سستے رمضان بازار میں اچانک دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ، ٹی ایم او قمر زیشان ، مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق بھی موجود تھے ، چوہدری شیر علی نے سستے بازار کا دورہ کیا اور سستے بازار میں کم نرخوں اور بہتر کوالٹی کی تعریف کی ، میڈیا سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ فیئر پرائس شاپس کا مقصد گاکوں کو چوائس مہیا کرنا ہے،جبکہ ریٹیل پراائس کو کنٹرول کرنے کے لئے سستے بازار لگائے گئے ہیں،توانائی بحران کے حوالے سیا یک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ مختلف پروجیکٹس شروع کردیئے گئے ہیں ،بہالپور میں سو میگا واٹ کا سولر پروجیکٹ جلد آپریشنل ہو جائے گا ،ساہیوال میں بھی سولر پروجیکٹ پر کام جاری ہے ، تاہم لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اتنی جلدی ممکن نہیں ، پروجیکٹس کو آپریشنل ہونے میں تیس ماہ کے قریب درکار ہونگے ،تاہم کا تیزی سے ہورہا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes