ڈپٹی ڈی ای او کی منشاکے مطابق ہیڈماسٹر کی رپورٹ نا کرنے پر انچارج سکول کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

Published on April 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

بورے والا (یواین پی ، ظہیر اسلم مرزا) ڈپٹی ڈی ای او کی منشاکے مطابق ہیڈماسٹر کی رپورٹ نا کرنے پر انچارج سکول کو سنگین نتائج کی دھمکیاں تفصیلات کے مطابق چک نمبر263ای بی کے بوائز پرائمری سکول کے ہیڈماسٹر کے ناائب لیاقت علی واہلہ نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ دنوں ڈپٹی ڈی ای او عبدالرحمان نے اے ای او اسد علی کے ہمراہ سکول کا دورہ کیااور ہیڈ ماسٹر کی غیر حاضری کی رپورٹ اپنی مرضی کے مطابق بجوانے کے لئے حکم دیا اور کہا کہ اگر ہماری منشا کے مطابق آپ نے ہیڈ ماسٹر کی رپورٹ نا بجوائی تو آپکو محکمانہ انکوائریوںکا سامنا کارنا پڑھے گاانہوں نے مزید کہ کہ مجھے محکمہ تعلیم میں ملازمت کرتے ہوئے 35 سال ہو چکے ہیں دوران ملازمت اپنی ڈیوٹی پوری دلجمعی اور ایمانداری کے ساتھ نبھائی کوئی رخصت بھی نہ لی ملازمت سروس میں مجھ پہ کوئی ایلیگیشن بھی نہیں لگی29/03/17 کو دوران ڈیوٹی تھا کہ مجھے اے ای او اسد علی اور ڈپٹی ڈی ای او عبدالرحمن نے دباﺅ ڈالتے ہوئے ہیڈ ماسٹرکی غیر حاضری رپورٹ لکھنے کا کہا جو میں نے نہیں کیا کیونکہ وہ امتحانی ڈیوٹی پر تھے ان خیالات کا اظہارپرائمری سکول ٹیچر لیاقت علی واہلہ نے اپنی ایک درخواست جو انہوں نے انکوائری آفیسر کو دی میں کیا یہی انکوائری دو افسران کو دی جو انہوں نے بوگس قرار دیتے ہوئے واپس کر دی مجھے معطل کرانے کی بھی سنگین دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں ڈپٹی کمشنر وہاڑی،مانیٹرنگ آفیسر وہاڑی،ڈائریکٹر تعلیم ملتان ،کمشنر ملتان سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بندہ کو انصاف فراہم کرتے ہوئے اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے#

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题