امریکا کاپاکستان پر،دہشتگردوں کوپناہ دینےکاالزام،چین دفاع کےلیےآگیا

Published on August 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments


پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر رہاہے اور لا زوال قربانیاں دی ہیں ،ترجمان وزرات خارجہ کا رد عمل
بیجنگ(یوا ین پی ) چین نے پاکستان پر امریکی صدر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں اور اقدامات کا اعتراف کرے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر رہاہے،عالمی برداری کو پاکستان کی انسداددہشت گردی اقدامات کو مکمل طور پر تسلیم کرنا چاہئے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ افغانستان کیلئے نئی امریکی پالیسی پرترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نیدہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم حصہ ڈالا،عظیم قربانیاں دیں۔یو نی ویژن نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ خطے اورعالمی امن کیلئے امریکا،پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف مشترکہ تعاون پر چین خوش ہے،پاکستان چین تمام موسموں کے دوست ہیں اورقریبی سفارتی، اقتصادی اورسیکورٹی تعلقات رکھتے ہیں۔ترجمان نیامید ظاہر کی ہے کہ امریکی پالیسیاں خطے اورافغانستان کی سلامتی ،استحکام اورترقی میں معاون ہوں گی۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے افغانستان کیلئے امریکی پالیسی کااعلان کرتے ہوئے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔صدر ٹرمپ کا پالیسی اعلان کے موقع پر خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے، پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔پاکستان کے خلاف سخت رویہ اپناتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارا ساتھ دینے سے پاکستان کو فائدہ اور دوسری صورت میں نقصان ہوگا۔امریکی صدر نے اپنے خطاب میں بھارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں بھارت کے کردار کے معترف ہیں اور چاہتے ہیں کہ بھارت افغانستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کرے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme