لاہور جانے والی جعفر ایکسپریس گوجرانوالہ میں قلعہ چند بائپاس کے قریب الٹ گئی

Published on April 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments


گوجرانوالہ(زکیر احمد بھٹی) راولپنڈی سے لاہور جانے والی جعفر ایکسپریس گوجرانوالہ میں قلعہ چند بائپاس کے قریب الٹ گئی، جس کے باعث اسکی تین مسافر بوگیاں قریبی جوہڑ میں جا گریں ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ،پولیس اور مقامی تنظیموں کے نمائندوں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے ، تاہم پاک فوج کے جوانوں نے بھی جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن میں حصہ لے لیا ہے ، اور اب تک ساٹھ سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے ، جن میں سے تیرہ افراد زخمی ہیں، ریسکیو اہلکاروں نے تین زخمیوں گوجرانوالہ کے پنتالیس سالہ وقاص ، ڈیرہ غازی خان کے چالیس سالہ جاوید اور شہباز کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ باقی افراد کو موقع پر ہیابتدائی طبی امدادکے بعد فارغ کر دیا گیا ہے ، دوسری طرف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع سے شوہد اکٹھے کرنا شروع کر دئے ہیں ،فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین کی پٹری کا بکھرا ہوا سامان بھی ملا ہے ،عینی شاہدین کے مطابق گذشتہ شب رات گئے تک کچھ لوگ ریلوے ملازمین کے طور پر اس پٹری پر کام کرتے رہے ہیں ، اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں ، اور جلد ہی تمام حقائق سامنے آ جائیں گے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme