پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے جمیکا میں شروع ہو گا

Published on April 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

جمیکا(یو این پی) ویسٹ انڈیز کا میدان اور مصباح کے کیرئیر کا آخری امتحان، تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے جمیکا میں شروع ہو گا۔ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے ہو گا۔ میچ سے پہلے قومی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی۔ یونس خان دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کو بے تاب ہیں۔ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کے بعد لیگ سپنر شاداب خان ٹیسٹ میں بھی ڈیبیو کے منتظر، تنقید کا شکار محمد عامر کو بھی وکٹیں اڑانے کا چیلنج درپیش۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کیرئیر کی آخری سیریز کو یادگار بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ کیربیئن کے دیس پاکستان ٹیم کبھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی۔ دیکھنا ہوگا کہ کپتان مصباح الحق تاریخ بدلنے میں کامیاب ہوتے یا نہیں –

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy