ماڈلنگ سے اداکاری میں مدد نہیں ملتی، خود اعتمادی ضرور آجاتی ہے،کریتی سینن

Published on April 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments


ممبئی (یوا ین پی)بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے کہا کہ ماڈلنگ سے اداکاری میں مدد نہیں ملتی لیکن اس سے آپ میں خود اعتمادی ضرور آجاتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ ماڈلنگ سے اداکاری میں مدد نہیں ملتی لیکن اس سے آپ میں خود اعتمادی ضرور آجاتی ہے اور خود اعتمادی ہی وہ چیز ہے جس کی وجہ سے آپ کیمرے سے گھبراہٹ کے بغیر بہتر پرفارم کر پاتے ہیں،اداکارہ نے کہا کہ اداکاری کی کوئی تربیت نہیں لی البتہ سیکھنے کی کوشش ضرور کی ہے جو کامیاب ہوئی،ان کے بڑھتی ہوئے پرستار ان کی اچھی اداکاری کا ثبوت ہے‘اداکارہ نے مزید کہا کہ فلم نگری میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،اداکار کی فلم رابطہ جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme