آزادکشمیر میں بھی یوم پاکستان جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا، تقریبات،دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی

Published on March 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      No Comments


مظفرآباد(یو این پی) آزادکشمیر میں بھی یوم پاکستان جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا، ضلعی ہیڈکوارٹرزپر تقریبات، دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی، موٹرسائیکل ریلیوں سمیت شہید برہان چوک سے گھڑی پن تک مارچ بھی کیاگیا۔ آزاد خطہسبز ہلالی پرچموں اور جیوئے جیوئے پاکستان ، تحریک آزادی جموں کشمیر زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ یوم پاکستان کے موقع پر جموں کشمیر ریفیوجی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام نیلم پل سے امبور تک پاکستان زندہ باد موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، سینکڑوں کی شرکت ،ریلی کی قیادت چیئرمین گوہر کشمیری، صدر راجہ عارف، نائب صدر محمد یونس میر، فیصل کشمیری ، سردار جاویدو دیگر نے کی۔ ریفیوجی کونسل کے زیر اہتمام چھتر چوک سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی برہان مظفر وانی چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت شیخ منظور، لیاقت اعوان ، و دیگر نے کی۔ اہلیان جموں کشمیر کے زیر اہتمام شہید برہان مظفر وانی چوک میں پاکستان زندہ باد تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ عبدالعزیز علوی، شوکت جاویدمیر، شوکت نواز، مشتاق الاسلام، عزیر غزالی، فرخ ممتاز،قاری محمود الحسن اشرف، عبدالعزیز علوی، صدیق داؤد، قاری بلال ، مولانا منظور الحسن سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یوم پاکستان تجدید عہدکیساتھ منایا گیا کہ جب تک مقبوضہ جموں کشمیر سے بھارتی افواج کا انخلاء نہیں ہوجاتا کشمیری تکمیل پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پاکستان امت مسلمہ کیلئے نعمت خدا وندی سے کم نہیں ہے، مقبوضہ جموں کشمیر میں آج بھی سینوں پر گولیاں کھانا منظور کرتے کشمیری سبز ہلالی پرچم میں دفن ہونا پسند کرتے ہیں اور بھارت سے آزادی حاصل کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کررہے جو کشمیریوں کی پاکستان سے انمٹ محبت کا ثبوت ہے۔ بھارت جلد یا بدیر مقبوضہ کشمیر سے اپنی افواج کا انخلاء کریگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme