تاجروں کو من مانی قیمتوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے ڈی سی او وہاڑی

Published on October 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

2-10-2014
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ تاجروں کو من مانی قیمتوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے کوالٹی کے نام پر مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کوبھاری جرمانے یا جیل بھجوانے کی سز ا دی جائیگی یہ بات انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلا س میں ایم پی اے فرح منظور خان ،اے ڈی سی رانا محمد سلیم ،ڈی او سی مہر امیر بخش، اسسٹنٹ کمشنرز، ای ڈی او زراعت شہزاد صابر چودھری ، ای ڈی او سی ڈی حسنین شاہد شیرانی،ڈی ایف سی زمان،ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر ، ڈی او لیبر کاشف عزیز،ایس ایس اے محمد خرم سلیم ،ٹی ایم او وہاڑی میاں اظہر جاوید، ٹی ایم او میلسی چودھری ندیم ،صارفین کے نمائندوں محمد الطاف، صبوحی حسن ، عظمی سلیم ،نوشین ملک ، انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکریٹری راؤ خلیل احمد،شیخ اصغر اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر نے کہا کہ تاجر نمائندے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں طے شدہ قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ریٹ لسٹیں ہر دکاندار اپنی دکان میں نمایاں مقام پر آویزاں کرے اور مقررہ نرخوں کے مطابق اشیاء فروخت کرے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ اشیائے خوردونوش ،سبزی و پھلوں کی مقررہ نرخوں پر فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیار کارروائی جا ری رکھیں اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ کے دوران ضلع بھر میں83گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے اور875گرانفروشوں سے5لاکھ68ہزار سے زائد جرمانہ وصول کیا گیااجلاس کے دوران مختلف اشیاء کی قیمتوں کا تاجروں اور صارفین کے نمائندوں کی باہمی مشاورت سے از سر نو تعین کیا گیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy