وزیر اعظم محمد نواز شریف کی کرم ایجنسی میں مسافر وین پر حملے کی مذمت

Published on April 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments


وزیر اعظم نے حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ بھی اظہار ہمدردی کیا
اسلام آباد (یوا ین پی) وزیر اعظم محمد نوا زشریف نے کرم ایجنسی میں مسافر وین پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے اس واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیااور جاں بحق افراد کے لئے مغفرت کی دعا کی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کے علاج معالجہ کے لئے تمام تر وسائل سے استفادہ کیا جائے ۔ یوا ین پی کے مطابق وزیر اعظم نے حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ بھی اظہار ہمدردی کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme