جمشید دستی کے انکشاف کے بعد اس معاملے کو \”مٹی پاؤ \”فارمولہ کی نذر نہیں کرنا چاہیے اعجازالحق

Published on March 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

\"haroonabad
ہارون آباد(یواین پی)ایم این اے جمشید دستی کے پارلیمنٹ لاجز کے حوالہ سے اظہار خیال اور انکشافات کے بعد بیان بازی اور رد عمل کا ایک سلسلہ شروع کرنے کی بجائے اس معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں تاکہ قوم اس معاملے کا منطقی حقائق نامہ سے آگاہ ہو سکے پاکستان میں ایک منفی کلچر چل نکلا ہے کہ مختلف معاملات اچھالے جاتے ہیں اور پھر اس معاملے کو ٹھپ کر دیا جاتا ہے جمشید دستی کے اس انکشاف کے بعد اس معاملے کو \”مٹی پاؤ \”فارمولہ کی نذر نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے افسوسناک بات یہ ہے کہ سیاستدانوں کے حوالہ سے پہلے ہی عوام میں بہت سارے تحفظات پائے جاتے ہیں اب ایک ایم این اے کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں بعض منفی سرگرمیوں کی بات سامنے لائی گئی ہے تو اس معاملے کی سنجیدہ تحقیقات ضروری ہیں ان خیالات کا اظہار سربراہ مسلم لیگ (ضیاء) محمد اعجاز الحق ایم این اے ،صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیاء)غلام مرتضی چوہدری ،محمد نعیم انور ایم پی اے ،غزالہ شاہین ایم پی اے ،پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری پبلسٹی میڈیا پنجاب ر اؤ شعیب احمد اور چوہدری معظم علی ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ولید ناصر چوہدری نے کہا ۔محمد اعجاز الحق نے کہا کہ بد قسمتی سے سیاستدانوں کا کردار پہلے بھی اچھا نہیں ہے اس خبر کے بعد عجیب و غریب فیڈ بیک آیا ہے کہ کسی کو تو ہمت ہوئی ہے بولنے کی میرے پاس بھی لاج ہے مگر میں کبھی رات رہا نہیں لیکن دن میں استعمال کرتا ہوں میں نے کبھی کوئی ایسی چیز دیکھی ہویہ بات کرنے سے پہلے دستی صاحب کو چاہیے تھا کہ پہلے سپیکر اسمبلی کو اعتماد میں لیتے یا وزیر داخلہ کو اعتماد میں لیتے ۔صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیاء) غلام مرتضی چوہدری ایم پی اے نے کہا کہ قوم کا حق ہے کہ وہ اس بارے میں تمام حقائق جان سکے اکسیویں صدی میں میڈیا کے اس متحرک عہد میں عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی اور کسی بھی جمہوری معاشرے میں عوام کو باخبر رکھنا جمہوریت کا مشن ہے اور عوام اس بنیادی حق سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں اگر جمشید دستی کے اس بیان میں حقیقت ہے تو قانون سب کے لیے برابر ہے قانونی کاروائی ہونی چاہیے اگر یہ بات جھوٹ ہے تو پھر بات کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے ۔مسلم لیگ (ضیاء)کے ایم پی اے محمد نعیم انوراور خاتون ایم پی اے غزالہ شاہین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے انکشافات کو محض میڈیا مباحثوں تک محدود نہ رکھا جائے اور کسی بھی قسم کے شکوک و شبہات کو رفع کرنے کے لیے حقائق کا تعین کرنا ازحد ناگزیر ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے راؤ شعیب احمد ،معظم علی چوہدری اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ولید ناصر چوہدری نے کہا کہ ہم اس معاملے میں کسی بھی پہلو پر اپنی رائے دینے کی بجائے اس ایشو کی شفاف تحقیقات اور حقائق نامہ قوم کے سامنے رکھنے کے خواہشمند ہیں اگر کوۂ اس تحقیقات میں قصور وار پایا جاتا ہے تو قانون سب کے لیے برابر ہے اور اگر کوئی قصور وار نہیں ہے تو حقائق نامہ میں واضع ہوجانا ہیے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes