وزیر اعظم نے 6مئی تک استعفیٰ نہ دیا تو فیصلہ کن تحریک چلے گی،عامر سعید راں

Published on April 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments


لاہور (یو این پی )لاہورہائی کورٹ بار کے سیکریڑی عامر سعید راں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے 6مئی تک استعفیٰ نہ دیا تو فیصلہ کن تحریک چلے گی۔ پورا پاکستان ملزم وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہا ہے۔ نواز حکومت نے ملک کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے۔ نواز شریف کی حکمرانی کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد نواز شریف ہمیشہ کیلئے سیاست سے فارغ ہو جائیں گے۔حکومت کی گرتی ہو ئی دیوار کو آخری دھکا دینے کیلئے وکلا ء4 برادری متحد ہو جائے۔ حکمرانوں میں کچھ شرم اور کچھ حیا ہو تی تو پاناما کے فیصلے کے بعد خود استعفیٰ دیکر گھر چلے جاتے۔ نواز شریف حکومت جمہوریت کے لبادے میں مارشل لاء سے بھی بد تر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ٹی آئی کے سابقین کی طرف سے مقامی ہوٹل میں دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پنجاب کی مختلف بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں صاحبزادہ ندیم فرید ،وسیم ممتاز ایڈووکیٹ ،آصف علی تمبولی ،نذیر خان عاکوکا،جاوید شاہین ،رانا طفیل نون غلام مصطفے اعوان ،چوہدری نصر اللہ گل،محمد اعظم رانجھا،نے بھی شرکت کی۔یونی ویژن نیو زسے عامر سعید راں نے کہا کہ وزیر اعظم قانونی اور سیاسی لحاظ سے وینٹی لیٹر پر چلے گئے ہیں۔ نواز شریف کے استعفیٰ کے بغیر شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔ دو ججوں کا اختلافی نوٹ پوری قوم کے دل کی آواز ہے۔ پاناما کیس کی گھنٹی اگلے الیکشن تک بجتی رہے گی اور اگلے دو ماہ حکمران خاندان کی تلاشی جاری رہے گی۔ نواز شریف ایک ووٹ سے وقتی طور پر بچ گئے ہیں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کا اختلافی نوٹ بنچ کے اکثریتی اراکین پر بھاری ہے۔ نواز شریف کا استعفیٰ قومی مطالبہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا وزیر اعظم کو استعفیٰ پر مجبور کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ پاناما کیس کے فیصلے میں کسی ایک جج نے بھی نواز شریف کا صادق اور امین ہو نا تسلیم نہیں کیا۔ دو ماہ کی مہلت کو فتح سمجھنا مضحکہ خیز ہے۔ ن لیگ نے بینرز لگاکر عدلیہ کہ خوف زدہ کرنے کی کوشش کی۔ حکمران خاندان کے دفاع کیلئے حکمران خاندان کی پریس کانفرنسیں کرنا غیر قانونی اور شرمناک فعل ہے۔استقبالیہ تقریب سے اے ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر جعفر ماجد اعوان، سابق مرکزی صدرو چوہدری عاکف طاہر ،سید آفتاب عظیم بخاری ،پیر فداحسین ہاشمی ،جاوید اقبال یوسفی ،چوہدری افسر رضاخان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes