رواں مالی سال میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری پرحاصل ہونے والے 1.33 ارب ڈالر کے منافع جات کی منتقلی، سٹیٹ بینک

Published on April 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 601)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) جاری مالی سال 2016-17ء کے پہلے نو ماہ کے دوران ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں/اداروں کی جانب سے 1.33 ارب ڈالر کے منافع جات اپنے ممالک کو منتقل کئے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران غیرملکی کمپنی اور اداروں کی جانب سے کی جانے والی براہ راست سرمایہ کاری پر حاصل ہونے والے نفع جات کی منتقلی رواں مالی سال کے دوران 1.8 ارب ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالیاتی شعبہ سے 191.3 ملین ڈالر اور غذائی اجناس کے شعبہ سے 161.3 ملین ڈالر کے منافع جات بیرون ملک بھیجے گئے ہیں۔ جاری مالی سال کے دوران تیل و گیس کی تلاش، پٹرولیم کی ری فائننگ اور کیمیکلز کے شعبہ جات سے بالترتیب 102 ملین ڈالر، 92.9 ملین ڈالر اور 87 ملین ڈالر کے نفع جات کی بیرون ملک منتقلی کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题