نیشنل میڈیا کمیونٹی منظم پلیٹ فارم ہے جو صحافیوں کے حقوق کیلئے سرگرم عمل ہے۔میاں عبد الرشید بوٹی

Published on June 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

اوکاڑہ(بیورو چیف یو این پی) نیشنل میڈیا کمیونٹی(رجسٹرڈ) صحافیوں کے حقوق کیلئے منظم پلیٹ فارم ہے جو صحافیوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہے، صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے جمہوریت کی آزادی کیلئے میڈیا کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا این ایم سی حقیقی قلمکاروں کی جماعت ہے جسکا ہر ممبر فیملی کی حیثیت رکھتا ہے علاقائی صحافی اپنی جا ن ہتھیلی پر رکھ کر رپورٹنگ کرتے ہیں انکو نہ تو ادارے سپورٹ کرتے ہیں اور نہ ہی صحافتی تنظیمیں جو علاقائی صحافیوں کو حقوق دلوانے کے کھو کھلے نعرے لگاتے ہیں انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب این ایم سی کا پلیٹ فارم محترم قائد مرکزی صدر این ایم سی محمداصغر بھٹی ، مرکزی نائب صدر ندیم سندھو ،صدر پنجاب راؤ عتیق گوہر نائب صدر پنجاب عباس علی جٹ کی قیادت میں پاکستان کے ہر کونے سے اس صحافی کی اواز بنے گا جو مشکلات کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار این ایم سی(رجسٹرڈ) اوکاڑا کے نومنتخب سرپرست اعلیٰ الحاج میاں عبد الرشید بوٹی نے اپنی رہائش گاہ پر این ایم سی کے وفد سے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اوکاڑا کی ٹیم ڈاکٹر اعجاز انجم کھو کھر،چوہدری عدنا ن ٹیپو اور عباس جٹ ،ڈاکٹر آصف رشید،اللہ دتہ اے ڈی،چوہدری بابر،ارسلان حیدر،تاثیر،چوہدری فرقان،چوہدری آصف،ملک احتشام،ملک فقیر محمد،شہباز رزاق،انوار رحمانی،ملک وحیدبھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ہو نے والے برائیاں ،اداروں کی کرپشن اور دہشت گردی ہو یا سیاست دانوں کی لو ٹ مار بیورو کریسی ہو صحافی اور کیمرے کی آنکھ سے عوام تک سچائی پہنچاتے رہتے ہیں جس کیلئے صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں جھو ٹے مقدمات اور تشدد کا نشانہ بنایاجاتا ہے میڈیا نے ہر دور میں جابر و ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کیا ہے ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں این ایم سی ہر صحافی کی آواز بنے گی خواہ وہ این ایم سی کا حصہ ہوں یا نہ ہوں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 ستائیسویں رات کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیے دی گئی ، ڈی پی او
اوکاڑہ : (بیورو چیف یو این پی)ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے طیب سعید شہید پولیس لائن کے غیور ہال میں سب ڈویژنل پولیس افسران اور ایس ایچ او ز سے ستائیسویں رات کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ترجمان پولیس کے مطابق ڈ ی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہااس رات میں مسلمان اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوکر اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں ماہ مقدس کی اس بابرکت رات میں کسی بھی شرپسند عناصر کونفرت انگیزی ، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ اور وال چاکنگ کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں قرآن کا نزول اور کلا م پاک کی تکمیل ہوئی ہے علماء کرم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ممبر سے محبت اور بھائی چارہ کا درس دیں اور ارض پاک کی تعمیرو ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کریں انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کی آمد آمد ہے اور لوگ اپنے آبائی گھروں کی طرف لوٹ رہے ہیں جیب تراش اور نوسربازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈؤا ن کیا جائے لاری اڈا ، ویگن سٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر مشکو ک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے تسلسل میں روزانہ کی بنیاد پر اہم مقامات سمیت سرائے ہوٹل ، گیسٹ ہاوسز میں سرچ آپریشن کیے جائیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ایس ڈی پی اوز خود گشت پرآوٹ ہوں اور فزیکلی ڈیوٹی پر مامور اہلکار وں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ہونیوالی کشمیریوں کی شہادتیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے، ظفر اقبال قیصر ایڈووکیٹ
اوکاڑہ(بیورو چیف یو این پی)نیشنل آرگنائزیشن فار ہیومین رائٹس اینڈ جسٹس پنجاب کے صدر ظفر اقبال قیصر ایڈووکیٹ اور نائب صدر سردار یاسر منیر بیگوکا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں معصوم اور نہتے شہریوں پر طاقت کا استعمال کر کے حق خودارادیت کی تحریک کو روندنا چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ہونیوالی کشمیریوں کی شہادتیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے،حصول آزادی کیلئے پر امن احتجاج کیخلاف ریاستی دہشت گردی کی ایسی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سماء کے نمائندہ ڈاکٹر اعجاز انجم کھو کھر سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔کشمیری عوام بھارتی تسلط سے نجات اور آزادی کیلئے بے چین ہے، دنیا بھر میں اسوقت سب سے زیادہ انسانی حقوق کی تذلیل مقبوضہ کشمیر میں ہو رہی ہے اقوام متحدہ کو کشمیر کی سنگین صورتحال پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں، آزادی کی جنگ لڑنے والے کشمیری دہشت گرد نہیں فریڈم فائٹر ہیں۔انہوں نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط ارسال کردیا ہے جس میں اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ کمیشن مقبوضہ میں بھجوائے جانے کامطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes