پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 11 رنز سے شکست دیدی

Published on December 19, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 946)      No Comments

\"2\"

شارجہ…پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 11 رنز سے شکست دیدی، 323 رنز کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 311 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی، سری لنکا کی جانب سے کوشال پریرا 64 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد حفیظ مین آف دی میچ قرار پائے، جنید خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں، پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ شارجہ میں ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 323رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور 50اوورز میں 5وکٹ پر 322رنز بنائے۔ شروع ہی سے پاکستان کے بیٹس مین سری لنکن بالرز پر حاوی رہے۔ محمد حفیظ نے شاندار سینچری اسکور کی اور وہ 122رنز بنا کر آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔ ان سے قبل اپنے کیرےئر کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے اوپنر شرجیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61گیندوں پر 61رنز بنائے جبکہ نوجوان صہیب مقصود نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور 73رنز بنائے۔ اوپنر احمد شہزاد صرف 11رنز بنا سکے جبکہ شاہدآفریدی نے 12گیندوں پر 34رنز بنائے۔ عمر اکمل 9رنز اور بلاول بھٹی ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکن کپتان اینجلومیتھیوزکا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی، دوسرے میچ میں بہترکارکردگی دکھائیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہا ہے کہ بیٹسمینوں نے اچھی کارکردگی دکھائی،محمدحفیظ اور شرجیل کی کارکردگی بھی بہترین تھی، بولنگ اورفیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题