فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 4 دہشتگردوں کو پھانسی

Published on May 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments


راولپنڈی(یو این پی)  فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 4 خطرناک دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے ۔ پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید چار دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے ۔ پھانسی دیئے جانے والے دہشتگردوں میں برکت علی ، محمد عادل ، اسحاق اور لطیف الرحمان شامل ہیں ۔دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، شہریوں پر حملوں اور سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ چاروں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا ۔ دہشتگرد فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کے قتل ، تھانوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے ۔ چاروں دہشتگرد مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جرم کرچکے تھے جبکہ آج انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题