چین: فضائی آلودگی میں اضافہ، 100 میٹر سے آگے دیکھنا مشکل

Published on May 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 618)      No Comments


 بیجنگ:(یو این پی) چین کے وسطی اور شمالی حصوں میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے۔ چین کے محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت بیجنگ سمیت 8 صوبوں کے متعدد شہروں میں ہوا میں موجود مضر صحت ذرات کی مقدار آلودگی کی پیمائش کرنے والے پیمانے کی عالمی ادارہ صحت کی طرف سے قابل قبول قرار دی گئی 25 ویلیو سے 32 گنا بڑھ کر 800 تک پہنچ چکی ہے۔ ملک کے وسطی اور شمالی حصوں میں جاری ریت کے طوفانوں کی وجہ سے ہوا کی آلودگی نقصان دہ حد تک جا پہنچی ہے۔ حکام نے شہریوں کو ازحد ضروری نہ ہونے کے صورت میں گھروں میں رہنے کی تنبیہ کی ہے۔ طوفان کی وجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور 21 ملین آبادی والے دارالحکومت کے بعض علاقوں میں دیکھنے کی مسافت کم ہو کر 100میٹر تک رہ گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes