امیگریشن حکام کی کارروائی، یونان سے بے دخل کئے گئے 37 پاکستانی لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار

Published on May 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

   لاہور( یو این پی)لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے یونان سے بے دخل کیے گئے 37 پاکستانی گرفتار کر لیے، یو این پی کے مطابق گرفتار کیے گئے مسافر غیر قانونی راستوں سے یونان پہنچے اور یورپ جانے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیے گئے۔یو این پی کے مطابق یونان سے بے دخل کیے گئے 37 میں سے 34 بے دخل پاکستانی گلف ایئر کی پرواز 764 کے ذریعے جبکہ 3 بے دخل مسافر امارات ایئر کی پرواز 624 گرفتار کر لیے ، بے دخل 37 پاکستانی گلف ایئرسمیت امارات ایئر کی پروازوں پر لاہور بھجوائے گئے۔گرفتار 37 مسافر کوئٹہ، ایران اور ترکی کے غیر قانونی راستوں سے  یونان پہنچے ، سمندر کے ذریعے یونان سے یورپ جاتے ہوئے گرفتار کیے گئے۔یونانی حکومت نے تین ماہ قید میں رکھنے کے بعد بے دخل کر دیا، بے دخل 37 پاکستانی جیسے ہی لاہور پہنچے ایئرپورٹ امیگریشن  فورسز نے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے نے گرفتار 37 پاکستانیوں کو ایئرپورٹ سے جیل منتقل کر دیا ، بے دخل 37 مسافروں کے اہلخانہ پیاروں سے ملاقات کے لیے ایئرپورٹ پہنچ گئے ، امیگریشن حکام نے اہلخانہ کو 37 قیدیوں سے ملاقات کرنے سے منع کر دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes