چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا استعفٰی دینے سے انکار

Published on August 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

05
اسلام آباد(یو این پی) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ کسی سیاست دان کے دبائو میں آ کر کوئی صوبائی ممبراستعفے نہیں دے گا، اگر کسی کو ممبران پر تحفظات ہیں تو آئینی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل  سے رجوع کرے جبکہ الیکشن کمیشن کے صوبائی ممبران نے چیف الیکشن کمشنر پر واضح کر دیا ہے کہ ان کا کردار صاف ہے اس لئے وہ کسی بھی صورت استعفی نہیں دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پیر کے روز چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے ممبران کا غیر رسمی اور مختصر اجلاس ہوا جس میں چیئرمین تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ق لیگ کی جانب سے الیکشن کمیشن ممبران کے استعفے کے مطالبے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر تمام ممبران نے چیف الیکشن کمشنر کو کہا کہ ہم نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا جب کہ ہمارے کردار پر کسی ممبر نے انگلی تک نہیں اٹھائی اس لئے چیف الیکشن کمشنر اپنے پیروں پر کھڑے ہوں اور کمیشن کی بات عام کریں، ممبران الیکشن کمیشن نے سردار رضا محمد پر واضح کیا کہ ہمارا کردار صاف ہے اس لئے استعفی نہیں دیں گے اور آرٹیکل 209 کے تحت موجود ہیں اور اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اگر کسی سیاست دان کو شوق یا شکایت ہے تو وہ سپریم جوڈیشل کمیشن میں جائیں اورثبوت پیش کریں تاہم کسی کے مطالبے یا دبا میں آکراستعفی نہیں دیں گے، ممبران نے کہا کہ استعفوں کی روایت ڈالنا کسی صورت درست اقدام نہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے ممبران کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے۔ ممبران کسی سیاست دان کے دبائو میں آ کر استعفے نہیں دیں گے اب تک ممبران کے خلاف کوئی بھی ثبوت سامنے نہیں آیا اور اگر سیاست دانوں کے پاس کوئی ثبوت موجود ہیں تو آئینی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے۔ سپریم جوڈیشل کونسل  سے رجوع کیا جائے،الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے وہ اپنا آئینی کردار ادا کرتا رہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن کا عملہ مستعفی نہ ہوا تو پی ٹی آئی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے سامنے دھرنا دے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes