عمران خان اور آصف علی زرداری’’آج‘‘ ایک ہی کنٹینر پر نظر آئیں گے ،ڈاکٹر طاہر القادری

Published on January 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

احتجاج آئین ،جمہوریت اور امن کے دائرے میں ہو گا ،ہماری تحریک جمہوریت کی بحالی کے لیے ہے
لاہور (یوا ین پی )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ آج کے احتجاج میں ایک ہی کنٹینر اور ایک ہی سٹیج ہو گا ، آصف علی زرداری اور عمران خان ایک ہی سٹیج پر خطاب کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ احتجاج آج 12بجے شروع ہو گا جس کے دو سیشنز ہو ں گے ،آج جو بھی ہو گا سب دیکھ لیں گے۔شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج کے اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،ہم استعفے نہیں مانگ رہے ،ان کو استعفے دینے ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج آئین ،جمہوریت اور امن کے دائرے میں ہو گا ،ہماری تحریک جمہوریت کی بحالی کے لیے ہے ،آج سلطنت شریفیہ کے اقتدار کا خاتمہ ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy