اسلام آباد: (یواین پی) عمران خان نے لندن فلیٹ اور بنی گالہ ہاؤس کی منی ٹریل پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔ میری لندن فلیٹ اور بنی گالہ منی ٹریل قطری خط ڈرامے جیسی نہیں ہو گی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ٹویٹ، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے عمران خان کا حکومت پر جوابی وار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلیٹ کی خریداری اور فروخت کی منی ٹریل سپریم کورٹ میں پیش کروں گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ لندن سے رقم پاکستان کیسے منتقل ہوئی۔ عمران خان نے مزید کہا کہ میری لندن فلیٹ اور بنی گالہ منی ٹریل قطری خط ڈرامے جیسی نہیں ہو گی, بنی گالہ ہاؤس پلان تعمیر سے پہلے یونین کونسل نے پاس کیا۔ واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف بنی گالہ اور لندن فلیٹ منی ٹریل کے حوالے سے کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شواہد کے ساتھ ثابت کروں گا کہ بنی گالہ میں گھر کی تعمیر سے پہلے پورے منصوبے کی یونین کونسل سے منظوری لی۔ تحریک انصاف پولیٹیکل فنڈ ریزنگ کرنے والی واحد جماعت ہے، نون لیگ چاہتی ہے کہ تحریک انصاف بیرون ملک پاکستانیوں سے چندہ وصول نہ کرے، مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف کی بیرون ممالک سے فنڈنگ بند کروانا چاہتی ہے کیونکہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو دوسرے ممالک سے بھی فنڈ اکٹھا کرتی ہے۔