جرنلسٹ فاوندیشن پاکستان سعودی عرب اور اوورسیز کشمیر یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز مین اعشائیہ

Published on June 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 662)      No Comments

Zak
جدہ( زکیر احمد بهٹی) جدہ سعودی عرب پاکستان تحریک انساف جدہ کی جانب سے جرنلسٹ فاوندیشن پاکستان سعودی عرب اور اوورسیز کشمیر یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز مین اعشائیہ دیا گیا۔ اعشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان تحریک انصاف جدہ مرزا ندیم الحق اور جنرل سیکرٹری قاسم دستی نے تمام ارکان کو مبارکباد دی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کی سعودی عرب میں ہونے والی تنظیم سازی کے بارے مین شرکائ کو آگاہ کیا اس کے علاوہ انہوں نے سا نحہ لاہور پر شدید مذمت کی انہوں نے کہا کہ یہ سراسر حکومتی اجارہ داری ہے ۔ کسی بھی حکومتی جماعت کی طرف سے خواتین ،بچوں اور کارکنوں کی اتنی بڑی تعداد کو اس طرح سینوں میں گولیاں مار کر خون میں نہلا دینے کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی پاکستان تحریک انصاف جدہ جاں بحق افراد اور زخمی لوگوں کے غم میں برابر کی شریک ہے مرزا ندیم اور قاسم دستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس واقع کے ذمہ دار نواز شریف،شہباز شریف ،رانا ثنائاللہ اور آئی جی پنجاب ہیں پاکستان تحریک انصاف کسی بھی قسم کی انکوائری کو مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کرتی ہے کہ اس واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کروائے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ 2013کے الیکشن میں بھی شریف برادران نے اپنے پالتو غنڈوں اور پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر دھاندلی کرائی ۔ انہوں نے صحافی برادری سے درخواست کی کہ اوورسیز میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کیا جائے ۔ تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے مرزا ندیم الحق صدر پی ٹی آئی جدہ،قاسم دستی جنرل سیکرٹری جدہ۔سلطان باسط نائب صدر، اشعر خان انفارمیشن سیکرٹری ،عمران ملک فنانس سیکرٹری ،نوید سحر ،شیخ مشتاق ،شہباز بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ جرنلسٹ فاونڈیشن اور اوورسیز کشمیر یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے غلام مصطفی خان اور سردار عثمان نے جرنلسٹ فائونڈیشن اور اوورسیز کشمیر یونین آف جرنلسٹ کے اغراض و مقاصد اور اس کی تنطیم سازی کے بارے میں پی ٹی آئی کے عہدیداران کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے پی ٹی آئی کی سعودی عرب میں تنطیم نو پر مبارکباد دی۔تقریب میں جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان اور اوور سیز کشمیر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے چوہدری رضوان، چوہدری ندیم، زکیر احمد بھٹی، نوید فاروقی، محمد نعیم اور طارق محمود نے شرکت کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy