پشاور؛شو صرف نواز شریف کا نہیں بلکہ سب کا ختم ہوگیاہے،آصف علی زرداری

Published on May 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments


پشاور(یو این پی)سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ جوش سے پارٹی نہیں چلے گی۔ پارٹی ہوش سے چلے گی۔ شو صرف نواز شریف کا نہیں بلکہ سب کا ختم ہوگیاہے ۔اب پیپلزپارٹی حکومت بھی بنائے گی اور پاکستان بھی بنائے گی۔ ہم نے پختونوں کیلئے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ پیپلز پارٹی نے پختونوں کو شناخت دی اور قبائلی علاقوں کیلئے پولیٹکل پارٹیز ایکٹ منظور کرایا۔ اسی قانون کی وجہ سے آج فاٹا میں ہر کوئی سیاست کررہا ہے۔ ہم نے فاٹا کا فنڈ 3 ارب سے بڑھا کر 19 ارب روپے کیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ قبائلی علاقے خیبر پختونخوا میں ضم ہوجائیں۔اب اگر فاٹا کا انضمام نہ ہوا تو پھر کبھی نہیں ہوگا۔ ہم آئیں گے تو فاٹا اصلاحات نافذ کرکے رہیں گے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے اپنے ساتھ بچوں کو بھی آئندہ انتخابات میں اتارنے کا اعلان کردیا۔یو این پی کے مطابق فاٹا کنونشن سے خطاب میں سابق صدر آصف زرداری نے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے عوام کیساتھ تکلیف برداشت کرنا پڑتی ہے۔ موجودہ حکومت نااہل ہے اس سے کوئی امید نہ رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صرف نواز شریف ہی نہیں عمران خان سمیت سب کا شو ختم ہو گیا ہے۔ عمران خان ڈرائنگ روم سے باہر نہیں نکل سکتے جبکہ حکمران نااہل ہیں۔ دونوں جائیں گے اور عوام کی حکومت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے فاٹا کا فنڈ3ارب روپے سے 19ارب روپے کیا۔پیپلزپارٹی نے فاٹا سے 5وزراء لیے۔میں مانتا ہوں کوئی غریب کا بیٹا وزیر نہیں تھاجو بچے میں دیکھ رہاہوں وہ آج کے نہیں کل کے ووٹر ہیں۔ فاٹامیں پارٹی کو مضبوط کریں پھر آپ سے پوچھ کر ٹکٹ دوں گا۔بینظیربھٹوصاحبہ کے نام پرہم نے کارڈزجاری کئے جس سے بہنوں بیٹیوں کو فائدہ ہوا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں فاٹا کی اپنی ہائیکورٹ ہو، سپریم کورٹ رجسٹری ہو۔ جانے والی حکومت نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم نہ کیا تو آئندہ ہماری پارٹی یہ کام کرے گی۔ میں اکیلا کمزور ہوں۔ کارکنوں کی طاقت مجھے آگے بڑھاتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پیپلزپارٹی کا فاٹا کا سیکرٹریٹ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک اسلام آباد کیلئے نہیں بلکہ فاٹا کیلئے بنایا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کارکن پارٹی کا جھنڈا لے کر ہر یونین کونسل اور گھر میں جائیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ کارکن یہ نہ دیکھیں کہ پیپلز پارٹی نے 2013 میں کتنی نشستیں حاصل کی تھیں بلکہ اس پر اپنی توجہ مرکوز کریں کہ ہم کتنی نشستیں حاصل کرسکتے ہیں۔ کاغذی شیر جب بیرون ملک تھے تو کتنی نشستیں جیت پائے تھے۔ اس وقت پیپلز پارٹی نے کوئی انتخابی مہم یا جلسہ نہیں کیا تھا لیکن اب بلاول، آصفہ اور وہ خود میدان میں ہوں گے۔ ہمیں پہلے دن سے پتہ ہے کہ موجودہ حکومت نااہل ہے۔ ہم حکومت بھی بنائیں گے اور پاکستان بھی بنائیں گے۔ ہمارے ہائیڈل ڈیم سوات اور دیگر منصوبے فاٹا میں بنیں گے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes