تیل وگیس کی تلاش کے لئے چار نئی ڈرلنگ رگز کی خریداری کے لئے 415.8 ملین روپے جاری

Published on May 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments


اسلام آباد (یوا ین پی) رواں مالی سالی 2016-17ء کے دوران تیل وگیس کی تلاش کے لئے چار نئی ڈرلنگ رگز کی خریداری کے لئے 415.8 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔ منصوبہ بندی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق حکومت ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کے ذریعے تیل وگیس کی مقامی پیداوار میں اضافہ کے لئے جامع اقدامات کررہی ہے تاکہ تیل و گیس کی درآمدات میں کمی کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 41کروڑ 58 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں تاکہ تیل و گیس کی تلاش کے لئے چار نئی رگز مشینیں خریدی جاسکیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes