ان کو ڈاکو کہیں تو برا مان جاتے ہیں اس لیے راہزن کہہ لیتے ہیں فواد چوہدری

Published on October 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 475)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ مشاہد اللہ کے بھائیوں کو قواعد و ضوابط کے خلاف ترقی کی تحقیقات کر رہے ہیں ، ان کو ڈاکو کہیں تو برا مان جاتے ہیں اس لیے راہزن کہہ لیتے ہیں جو کہ فارسی کا لفظ ہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ مشاہداللہ کے بھائیوں کی قواعدوضوابط کیخلاف ترقی کی تحقیقات کررہے ہیں، مشاہداللہ کوعلاج کیلئے قومی خزانے سے پیسوں کی واپسی کانوٹس جاری کررہے ہیں، ان کوڈاکوکہیں توبرامان جاتے ہیںچلیں فارسی میں راہزن کہہ لیتے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ دنیا میں 875 پاکستانیوں کی پراپرٹی ایسی ہیں جن کا ابھی کوئی دعویدارنہیں جبکہ 895 پراپرٹی مالکان کے نام کی فہرست بنالی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ سی ڈی اے اب وزیراعظم کو نوٹس جاری کرسکتی ہے یہی نیا پاکستان ہے ، جب وزیراعظم اپنے خلاف نوٹس میں مداخلت نہیں کرتے تو کسی اور کے نوٹس میں کیوں کریں گے ، اب شہباز شریف کو بھی نوٹس جاری کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی واضح ہدایت ہے کہ جھونپڑی والوں کوتحفظ دیاجائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog