ایم سی بی بینک کے عملے کی جانب سے ٹھٹھہ کے رہائشی سعیدہ نرگس بانوکے اکاؤنٹ میں سے 35000 روپے کا فراڈ

Published on May 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ ) ایم سی بی بینک کے عملے کی جانب سے ٹھٹھہ کے رہائشی عورت سعیدہ نرگس بانو زوجہ عبدالرشید قریشی کے اکاؤنٹ میں سے 35000 روپے کا فراڈ، مذکورہ عورت کو پولیس کی دھمکیاں، عورت کی جانب سے انصاف نہ ملنے پر مکلی پریس کلب کے آگے احتجاج، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شہر کی رہاےْشی عورت سعیدہ نرگس بانو زوجہ عبدالرشید قریشی نے اپنے خاوند اور بیٹی سمیت مکلی پریس کلب کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیا اور صحافیوں کو روتے ہوےْ بتایا کے میرے اکاؤنٹ میں 42,000روپے پڑے ہوےْ تھے اور اس میں سے میں نے صرف پانچ ہزار روپے نکالے اور آج جب مجھے پیسوں کی ضرورت ہوئ تو میں نے بْنک میں چیک جمع کروایا تو مجھے بےْنک کے عملے نے بتایا کے میرے اکاؤنٹ میں پیسے نہیں ہیں ، میں یہ سن کر پریشان ہوکئ اور میں نے بےْنک کے مینجر سے اس سلسلے میں بات کی تو انہیوں نے 2015 کے سال کے میرے دو چیک دکھاےْ جن میں میرے دستخت نہیں تھی تو میں نے مینجر کو کہا کے ان چیکوں پر میرے دستخت نہیں ہیں آپ اس کی تحقیقات کرواےْیں تو مینجر نے میری شکایت کو نوٹ کرنے کے بجاےْ مجھے پولیس کی دھمکیاں دیں اور میرے اور میری پوری فئیملی کے اوپر ایف آئ آر درج کرانے اور ہمیں خاموش نہ رہنے پر جان سے مار ڈالنے کی دھمکیاں دیں، سعیدہ نرگس بانو نے مزید کہا کے ایم سی بی بےْنک کے عملے کے اوپر تحقیقات کراکر میرے ساتھ انصاف کرایا جاےْ ورنہ میں اور میرے فئیملی پریس کلب کے آگے بھوک ہرتال کرینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آل پاکستان کلرک ایسوسیشن ضلع ٹھٹھہ کا اسلام آباد میں کلرکوں کی گرفتاریوں کے خلاف حتجاجی ریلی
ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ ) آل پاکستان کلرک ایسوسیشن ضلع ٹھٹھہ کا اسلام آباد میں کلرکوں کی گرفتاریوں کے خلاف گذشتہ دن ٹھٹھہ ضلع کے کلرکوں نے ڈی سی آفیس مکلی سے پریس کلب مکلی تک احتجاجی ریلی نکالی ، احتجاجی مظاہرے کوخطاب کرتے ہوےْ آپکا کے رہنماؤں میں سید سجاد علی شاھ ،احمد نواز پٹھان،سجاد سموں،عبدالطیف کھتری،مہتاب قریشی،تاج حسین بروہی،اور دیگر نے حکومت کے ایسے رویے کے خلاف سخت لفظوں میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کے گرفتار ہوےْ سب کلرکوں کو فوری آزاد کیا جاےْ اور آپکا کی جانب سے حکومت کو دیےْ گےْ چارٹر آف ڈمانڈجس میں چھوٹے ملازمین کی تنخواؤں میں اضافہ کیا جاےْ ،انہوں نے کہا کے جب تک گرفتار کلرکوں کو آزاد اور چارٹر آف ڈمانڈمنظور نہ کیا گیا تب تک ضلع ٹھٹھہ میں احتجاج طور مکمل تالا بندی اور قلم چھوڑ ہرتال جاری رہےْگی اور ملک بھر میں احتجاج کا داہرا بڑھایا جاےْگا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题