ٹماٹر کئی اقسام کے سرطان سے بچاؤ کے لئے مفید ہے، ماہرین صحت

Published on May 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 504)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)امریکا کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہا ٹماٹر کئی اقسام کے سرطان سے بچاؤ کے لئے مفید ہے۔ یونیورسٹی آف فلاڈلفیا کے شعبہ صحت کے سربراہ پروفیسر اینتونیو گیورڈانوکی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر روز ایک ٹماٹر کھانے سے معدے کے کینسر سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔یونی ویژن نیوز کے مطابق معدے کے کینسر کو گیسٹرک کینسر بھی کہا جاتا ہے اور ٹماٹروں میں سرخ رنگت بکھیرنے والا ایک جزو لائسوپین کینسر کے خلاف لڑسکتا ہے۔ اس کے علاوہ پورے ٹماٹر کا جزو گیسٹرک کینسر کے خلیات پھیلنے سے روکتے ہیں۔ ٹماٹر بنیادی رسولی سے دیگر علاقوں سے پھیلنے والے سرطان کو بھی روکتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ٹماٹر کی بعض اقسام کینسر پر مختلف اثرات مرتب کرتی ہیں اور اب ان کا طویل مطالعہ بھی کیا جارہا ہے
Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme