نئے بجٹ کیلئےمنظوری،قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

Published on May 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں نئے بجٹ کیلئے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔یواین پی کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں نئے بجٹ کیلئے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی، جب کہ رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے پی ایس ڈی پی کی منظوری دی جائے گی، سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کرینگے۔ آئندہ مالی سال کےبجٹ میں جی ڈی پی کا ہدف چھ فیصد مقرر کرنے کی منظوری کا بھی امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں صوبے کے بقایاجات کے حوالے سے ممکنہ طور پر اہم فیصلے کئے جائینگے، جب کہ صوبائی حکومت کو مالی سال کے بجٹ سے قبل ادائیگیاں کردی جائیگی، اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے بھی بجٹ میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog