کراچی: جتنی گرمی اتنی لوڈ شیڈنگ، بارہ بارہ گھنٹے بتی غائب، کاروبار ٹھپ

Published on May 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments


کراچی (یو این پی) یوں تو گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہر قائد کے ہر علاقے میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے لیکن شاہ فیصل کالونی میں یہ بحران کچھ زیادہ ہی شدت سے اترا ہے جس سے نماز جمعہ کے اجتماعات بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔مساجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی اور پانی کے بحران کی وجہ سے اعلانات کرنے پڑتے ہیں کہ نمازی وضو گھر سے کر کے آئیں۔ مگر ستم یہ کہ گھروں میں بھی وہی پانی ہے نہ بجلی۔ فلیٹوں میں رہنے والوں کی زندگی تو اور بھی مشکل ہے۔ گرمی اور حبس میں بناء پنکھے کے رہنا عذاب سے کم نہیں۔ رہی سہی کسر پانی کی قلت پوری کر دیتی ہے۔سال بھر اندھیروں میں رہنے والے شہر قائد کے باسیوں کو پھر بھی امید ہے کہ آنے والا ماہ رمضان شاید کے الیکٹرک کو ہوش میں لے آئے اور انہیں عبادتوں کا مہینہ پریشان ہو کر نہ گزارنا پڑے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog