ٹھٹھہ ، مکلی میں پاکستان کے 75 یوم آزادی کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد

Published on August 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)محکمہ تعلیم ٹھٹھہ کی ہدایات پر گورنمنٹ بوائز کیمپس اسکول مکلی میں پاکستان کے 75 یوم آزادی کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے تقاریر، اور نظموں پیش کیں۔ اس موقع پر جشن آزادی پاکستان کے موضوع پر طلبہ کے درمیان ڈرائنگ مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی خشک (ہیڈ ماسٹر)، محمد رحیم خان جوکھیو، معروف ادبی شخصیت عبدالحمید مہرانوی، محمد صفدر ٹھٹوی، علی اصغر بروہی، عبدالرشید میمن، اعظم شاہ اور کاشف اقبال جٹ نے کہا رب ذوالجلال کا کروڑ بار شکر ہے کہ آج ہم بحیثیت قوم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ غلامی بڑی لعنت اور آزادی انمول نعمت ہے .آزادی کا حصول آسان نہیں اس کیلئے پوری قوم نے مل کر حضرت قائداعظم محمد علی جناح کی بے لوث قیادت میں شبانہ روز محنت کی اس دور کے نوجوانوں نے اس ملک کی بنیادوں کی آبیاری اپنے خون سے کی اور ہجرت کے دوران عفت مآب مستورات نے اپنی ناموس کی قربانی سے بھی دریغ نہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا پاکستانی قوم ایک ذہین اور بہادر قوم ہے اور مختلف شعبہ جات میں ‘ہماری نمایاں کامیابیاں ہمیں دوسری اقوام سے ممتاز کرتی ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔قوم کو پاکستان کی اساس سے جوڑنا اور نئی نسل کو نظریہ پاکستان سے روشناس کروانادینی و سیاسی قیادت کی اولین ذمہ داری ہے۔پاکستا ن اپنے نظریہ کے بغیر ایسے ہی ہے جیسے روح کے بغیر جسم!قومی سوچ اور حب الوطنی کے جذ بات کو پروان چڑھانے میں 14اگست کا دن بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ آئندہ نسلوں کو قیام پاکستان کے مقاصد سے ہم آہنگ کرنے اور مملکت خداد کوایک اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم دامے درمے سخنے تحریک پاکستان اور پاکستان کے حصول کیلئے دی گئی بے مثال قربانیوں کی یاد کو زندہ و جاوید رکھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes