عوامی تحریک شکست وریخت کا شکار۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کو فارغ کردیا

Published on May 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments


لاہور ،لندن( شاہد جنجوعہ بیوروچیف) ۔ عوامی تحریک اور منہاج القرآن اسوقت شکست و ریخت کا شکارہے جبکہ مرکزی کابینہ میں اختیارات اور عہدوں کی شدید کشمکش جاری ہے ۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی جو مختلف ٹاک شوز میں اچھی مقبولیت حاصل کررہے تھے انہیں اپنے بیٹوں کیلئے ایک چیلنج سمجھکر فارغ کردیا ہے ۔ منہاج القرآن سے جاری ہونیوالے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری سیاست میں سارے رستے بند دیکھ کر شدید زھنی دباؤ کا شکار ہیں اور انہوں نے عمر ریاض عباسی سے عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے تمام عہدے فوری طورپر واپس لے لئے ہیں۔
یاد رہے پاکستان میں انتہاءپسندی کے خاتمے کیلئے طاہرالقادری نے اسلام آباد میں ایک پرہجوم کانفرنس کے دوران دوسال پہلے ایک ہزار ٹریننگ سنٹرقائم کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر وہ خود اعلان کرکے دیگر وعدوں کی طرح اپنے اس وعدے پر بھی عمل نہیں کرسکے ۔
جبکہ عمرریاض عباسی کٹھن حالات میں بھی دھشتگردی اور انتہاءپسندی کیخلاف مختلف سیمینار میں اپنا حصہ ڈال رہے تھے جو شاید طاہرالقادری کو اس لئے پسند نہیں تھا کہ کارکنان سوال اٹھاتے تھے کہ طاہرالقادری اور انکے بیٹے خود سین سے کیوں غائب ہیں ؟ اس سے پہلے عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے تاریخی دھرنے میں بھی علامہ طاہرالقدری کے کسی بیٹے نے شرکت نہیں کی تھی اور ان حالات میں جب عمرریاض عباسی دھشتگردی اور انتہائ پسندی کیخلاف مختلف سیمینار میں عوامی تحریک کی نمائندگی کررہے تھے انہیں ان اہم زمہ داریوں سے روکنا ایک سوالیہ نشان ہے۔ آفیشل نوٹیفکیشن کے مطابق بظاہر وجہ یہ لکھی گئ یے کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی مجلس قائمہ نے نظام العمل کی خلاف ورزی پر عمر ریاض عباسی سے عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے تمام عہدے واپس لے لیے ہیں اور انہیں تاحکم ثانی میڈیا پر عوامی تحریک اور منہاج القرآن کی نمائندگی سے بھی روک دیا گیا ہے لیکن لاہور ٹی وی کے مطابق طاہرالقادری کسی بھی وقت سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرسکتے ہیں جسکی ابتداء ایک غیر سیاسی شخصیت مسکین فیض الرحمن جیسے غیر مقبول شخص کو اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرکے رات کی تاریکی میں جگاکر صدر بنانے کا اعلان ہے ۔
زرائع کے مطابق اسوقت منہاج القرآن کے ھیڈآفس میں دوکیمپوں میں اقتدار اور اختیارات کی جنگ چل رہی ہے جن میں سے ایک کیمپ کو طاہرالقادری کے بڑے بیٹے اور دوسرے کو چھوٹے بیٹے کی سرپرستی حاصل ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes