سعودی عرب نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو شہریت دیدی

Published on May 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments


ریاض(یوا ین پی) انٹرپول کے ہاتھوں گرفتاری کے خدشے کے بعد شاہ سلمان کی ہدایت پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سعودی عرب کی شہریت دیدی گئی، بھارتی اسکالر کے خلاف نوجوانوں کو جہاد پر اکسانے کے مقدمات درج ہیں۔غیر ملکی خبر رساں اینجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے معروف بھارتی مذہبی اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو شہریت دے دی ہے۔مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے 51سالہ مذہبی اسکالر کو سعودی شاہ سلمان کو خصوصی مداخلت پر شہریت دی گئی ہے۔شہریت دینے کا مقصد انہیں انٹرپول کے ہاتھوں گرفتاری سے بچانا ہے کیوں کہ بھارت میں ان پر نوجوانوں جہاد اور دہشت گردی پر اکسانے کے مقدمات درج ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فانڈیشن پر بھی پابندی عائد کردی ہے،سعودی عرب کا یہ اقدام بھارت کے عالمی سطح پر تنہائی کا ثبوت ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes