اب تومجھے آئینہ دکھانے دو، بین الاقوامی فلمی فیسٹیول میں بھیجنے کا اردہ ہے،رائٹرو ڈائریکٹر طلال فرحت

Published on March 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

کراچی(یواین پی) ’’اب تومجھے آئینہ دکھانے دو…‘‘ کی تحریر و ہدایات طلال فرحت کی ہیں اسے ایک بین الاقوامی فلمی میلے میں بھیجنے کا ارادہ ہے فلم کا مرکزی کردار معروف اسٹیج و ٹی وی اداکار تنویر احمدنے کیا ہے، یہ آرٹ فلم ہے جسے آپ شارٹ مگر بولڈ فلم بھی کہہ سکتے ہیںیہ کہانی معاشرے میں پھیلی ایک ایسی دُکھتی رگ پر ہے جو تقریبا دنیا کے ہر علاقے میں وائرل ہے اور اسے تیکھے لفظوں کی صورت میں تحریر کیاہے۔ فلم ایک ڈرائنگ روم میں بیٹھے دو کرداروں کے درمیان بات چیت پر مبنی ہے ، لڑکی اپنے وجود کے احساس کو لفظوں کی صورت میں زبان سے ادا کرتی ہے،کہانی میں لڑکی کے احساسات کی ترجمانی اُس کے اپنے انداز کو اس کی سچائی اور بے رحم معاشرے کی سائیکولجی کل سوچ کی عکاسی کی گئی ہے جسے عام زندگی میں لوگ ایک الگ ہی انداز سے سوچتے اور دیکھتے ہیں، اس کی نظر میں آج کا مرد لڑکی یا عورت کو صرف ایک ہی زاویے سے دیکھتا ہے یہی لڑکی اپنے سائیکولیجیکل انداز سے اپنے اندر کے جذبات کونہایت کڑوے جملوں سے سچائی کاعکس اپنے لب سے ادا کرکے معاشرے کو دکھاتی ہے جسے عمومامرد قبول نہیں کرتا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog